کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کی ہلکی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی پریشرمکمل طور پر ختم ہوچکی ہے سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو گیس فراہم کرنے اور غیر قانونی طور پر کمپریسر کے استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک جانب گیس کی فراہمی نہیں کی جارہی شہری بالخصوص غریب عوام جو کہ نہ ہی ایندھن کے دیگر ذرائع استعمال کرنے کی سقت رکھتے ہیں اور نہ ہی کمپریسر کے غیر قانونی استعما ل کرسکتے ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کمپریسر کے استعمال کی روک تھام نہیں کی جارہی ہے بلکہ غریب عوام کو مزید اذیت سے دوچار کرنے کیلئے ان کے میٹرز اتار کر لیجاتے ہیں اور لیبارٹری کے نام پر غیر قانونی بھاری برقم جرمانے عائد کرکے غریب عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کررہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنہ اوڑک ، نواں کلی ،پشتون آباد ، کواری روڈ ،جان محمد کاسی روڈ ، فقیر محمد روڈ ، سرکی روڈ ، شالدرہ ، کاسی روڈ ، حاجی غیبی روڈ ، پشتون درہ ، محمود مینہ ، افغان مینہ ، سیٹلائٹ ٹائون ،تختانی بائی پاس، ہزار گنجی ،غوث آباد لوڑ کاریز ، مشرقی ومغربی بائی پاس ،سریاب روڈ ، دیبہ ، ترخہ ، ہدہ ، کلی برا ت، عالمو ، کچلاغ، سمنگلی ،نوحصار، اغبرگ،بلیلی ، کوٹوال ، سرہ غوڑگی ، ترین شور، ٹیچر کالونی،خلجی آباد،کلی شا عالم ، شلگز سکیم ، کلی طور خان ، کلی راغہ ، طوخی آباد، کلی عمر خان ، لیبر کالونی ، ہاشم سکیم ، کلی ناصران سمیت شہر کے دیگر علاقوں اور اندرون شہر وسطی علاقوں میں بھی گیس کی پریشر انتہائی کم ہے جس کے باعث ایک جانب شہری بالخصوص مریض ، بچے ، ضعیف العمر افراد شدید سردی سے ٹھٹہر رہے ہیں اور دوسری جانب آئے روز گیس دھماکوں سے شہری لقمہ اجل بن رہے ہیں گزشتہ ایک ماہ میں درجنوں واقعات میں لوگ اپنے پیاروں سے محروم ہوچکے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی پر عائد ہوتی ہے۔
بیان میں گیس کے باعث ان تمام افسوسناک واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعا مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے جبکہ جھلس جانیوالوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان افراد کی بہتر علاج ومعالجے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران کیخلاف سختی سے نوٹس لیں۔