|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2022

کوئٹہ : بولان کے قریب مشکاف کے علاقے میں ریلوے ٹریک کےقریب دھماکا ہوا ہے ۔

حکام کے مطابق،  دھماکے سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 4 بوگیاں  بھی پٹر ی سے اتر گئیں تاہم ابھی تک زخمیوں یا کسی جانی نقصان  کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے کنٹرول حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ مشکاف کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی۔  ریلوے حکام نے ٹریک کلیئر کروانے کیلئے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا۔

 

Trackbacks/Pingbacks

  1.  Explosion on railway track Jaffar Express derailed.

Comments are closed.