|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2022

دالبندین: دالبندین کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز علی الصبح دالبندین اور یک مچھ کے درمیان خطرناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی۔

جاں بحق اور زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال میں ادویات ناپید ھونے کی وجہ متاثرہ لوگوں کے عزیز و اقارب بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور ھوئے۔

ہسپتال میں زخمیوں اور لواحقین کی چیخ و پکار سے ہر آنکھ اشک بار تھی۔ آر سی ڈی شاہرہ پر کوئیٹہ سے تفتان جانے والی ٹرالر یک مچ سے دالبندین آنے والی زمباد گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثہ اتنی شدید تھی کہ مالٹے سے لوڈ ٹرالر زمباد گاڑی کے اوپر الٹ گئی۔ زمباد گاڑی میں پھنسے عورتیں اور بچے چیختے رہے مگر امداد تاخیر سے پہنچی۔المناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد جن میں ایک مرد اور دو خاتون سمیت ایک بچی جاں بحق ھوگئے۔جاں بحق ھونے والے افراد میں شوہر۔بیوی۔ساس اور بیٹی شامل ہیں۔

تصادم اس قدر خطرناک تھی کہ مالٹے سے بھری ٹریلر گاڑی زامباد پر چڑھ کر الٹ گئی۔بڑی مشکل سے کرین کی مدد سے جاں بحق اور زخمیوں کو کئی گھنٹے بعد نکالا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی چاغی منصور بلوچ لیولز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ ھوئے۔

زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کوئیٹہ تفتان شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے گذشتہ روز بھی قبائلی رہنماء سمیت ایک زمباد گاڑی کے ڈرائیور بھی ٹریفک حادثے کے سبب موت کی آغوش میں چلے گئے