ڈیرہ اللہ یار: اوستہ محمد میں دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے ایگل اسکواڈ کا ہیڈ کانسٹیبل جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ایری لاڑو کے مقام پر صبح سویر دوران گشت ایگل اسکواڈ کی موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی حادثے میں ایگل اسکواڈ کا ہیڈ کانسٹیبل شیر خان کنرانی جاںبحق ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص آصف علی زخمی ہوگیا
جاںبحق اہلکار کی میت جاںبحق رحیم بخش مری پولیس لائن لائی گئی جہاں پر ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار خاوند بخش کھوسہ، ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی سی آئی اے کے طارق بہرانی سمیت سیکڑوں اہلکاروں نے جنازہ نماز میں شرکت کی شہید کی میت کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔