|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2022

قلات: قلات کے علاقے بینچہ میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاںبحق پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات سے پچاس کلو میٹر دور بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکر گئیں جس کے نتیجے میں محمد حسین اور عبدالمطلب جاں بحق جبکہ کریم داد ولد محمد شریف ،صدام ولد محبت ،شہبازعلی ولد منتھار علی شکار پور سندھ محسن شکار پوری سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پو لیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔