|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2022

ڈیرہ اللہ یار: ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے کہا کہ پولیو کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے ہم سب نے مل کر جعفرآباد کو پولیو سے پاک کرنا ہے والدین سول سوسائٹی اور میڈیا مل کر پولیو مہم کے خلاف شعور آ گا ہی پیدا کریں۔

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جان محمد کھوسہ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ثمینہ سلیم روہی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کر دیا۔

انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں 84 ایریا انچارج 350 موبائل ٹیمیں 45 ٹرائزٹ پوائنٹ اور 8 بارڈر پوائنٹ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کو شکست دینے کی جنگ میں والدین سول سوسائٹی میڈیا علمائے کرام اور انتظامیہ کا کردار اہم ہے انکی مثبت سوچ اچھے کردار اور فرض شناسی کی بدولت یہ پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔