|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2022

کوہلو: کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے سونڈھ میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں کی لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے ،لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی۔

لیویز حکام کے مطابق پیر اور منگل کے درمیانی شب نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس پر لیویز اہلکاروں کے جوابی فائرنگ سے دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،دہشتگردانہ کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز حکام کے مطابق دہشتگرد لیویز چیک پوسٹ اور نجی کمپنی کے ٹاور کونقصان پہچانا چاہتے تھے۔

جسے بروقت لیویز اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ،لیویز کے بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کردی ۔