دالبندین : دالبندین بازار کے قریب آئل ٹینکر الٹنے سے ٹریفک کی روانی معطل۔لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے تفتان جانے والی آئل ٹینکر جو کہ دالبندین بازار کے قریب الٹ گئی دو روز گزرنے کے باوجود دالبندین آر سی ڈی شاہراہ پر الٹنے والی آئل ٹینکر نہ ہٹائی جاسکی۔ آئل ٹینکر بیچ روڈ پر پڑی رہنے سے پاک ایران شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر پیٹرول لدا ہوا تھا۔آر سی ڈی شاہراہ بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز اور قریبی علاقوں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ٹریفک کا رخ فیصل کالونی بائی کی جانب موڑ دیا گیا، ٹینکر گذشتہ روز پرنس فہد ہسپتال کے عقب میں آر سی ڈی شاہراہ پر الٹ گئی تھی. عوامی وسماجی حلقوں انتظامیہ سے الٹنے والی آئل ٹینکر کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کھولا جائے۔ آئل ٹینکر جو کہ تیل سے لوڈ ہو کر کراچی سے سیندھک جارہی تھی جو کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی