|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2022

قلات: زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغالعل جان احمدزئی نے کہا ہے کہ حکومت زمینداروں کو کھاد کی فراہمی کے لیئے اقدامات کرے کھاد کی اسمگلنگ سے بلوچستان کے زمینداروں کھاد کی حصول کے لیئے مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اگر حکومت نے کھاد کی اسمگلنگ کو روکا نہیں تو بلوچستان میں زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتی ہے حکومتی ادارے اس سلسلے میں بروقت اقدامات کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ ملک میں مافیاز کی جانب سے کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کیا جارہا ہے اور کچھ لوگ کھاد کو ہمسایہ ملک اسمگل کرکے لے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں کھاد کی مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے اور بلوچستان کے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے ملک سے کھاد کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیئے فوری اقدامات کرے اور زمینداروں رعایتی نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں انہوں نے خبردار کر دیا کہ اگر کسانوں کو کھاد فراہم نہیں کیا گیا تو کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت زمینداروں کو کھاد کی فراہمی کے لیئے فوری طور پر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے زمیندار پریشان ہیں شدید مہنگائی کسانوں کو شدید متاثر کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکو مت کو چاہیے کہ زمینداروں کو سبسیڈائزڈ ریٹس پر کھاد فراہم کرے تاکہ زمیندار زیادہ سے زیادہ پیداوار پیداکرے ملک کو زراعت کے شعبے میں خود کفیل کر سکیں۔