پنجگور: حق دو تحریک پنجگور کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پنجگور میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ منشیات کے سرغام فروخت اور چوری ڈکیتی رہزنی سمیت دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاھے کہ پنجگور میں بجلی نہ ہونے کے برابر ھے 24 گھنٹوں میں صرف دو تین گھنٹوں بجلی آتی ہے وہ ہر پانچ منٹ کے بعد غائب ہونا ھے مطلب پنجگور میں بجلی نہ ہونے کے برابر ھے۔
حق دو تحریک پنجگور مطالبہ کرتا ہے کہ پنجگور میں بجلی کی سپلائی بحال کیا جائے بصورت دیگر حق دو تحریک واپڈا کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کا اعلان کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجگور میں منشیات کی وبا سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے کوئی گھر ایسا نہیں جو منشیات سے محفوظ ہو حکومتی ادارے پولیس نے منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور ان سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کررہے ہیں انہوں نے علاقے کے تمام منشیات کے اڈوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان منشیات کے اڈوں کی وجہ سے چوری ڈکیتی زیرنی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ھے انہوں نے کہا کہ پولیس کو چاہیئے کہ وہ اپنی زمہ داری ادا کرے اور چور ڈاکووں رہزنوں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کریں بصورت دیگر حق دو تحریک پنجگور میں سخت سے سخت احتجاج کا اعلان کرے گا۔