|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2022

گوادر:  سربراہ حق دو تحریک بلوچستان نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ گوادر وائن شاپ کو عوامی طاقت سے کھلنے نہیں دینگے۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سربراہ حق دو تحریک ، گوادر کی ہندو برادری واضح اعلان کریں کہ وہ وائن اسٹور چاہتے ہیں یا نہیں ، جو ادارہ اللہ اور رسول کے احکامات کا احترام نہ کرے اس ادارے کی ہم بھی احترام نہیں کرینگے۔ مولانا کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام۔