|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2022

پنجگور:  پنجگور کے مختلف علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ سروس انتہائی سست رفتاری کا شکار تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں صارفین سے سالانہ کروڑوں روپے وصول کررہاہے مگر صارفین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ھے صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل صارفین کو سہولت دینے کی بجائے لوٹ مار کر رہا ھے۔

پنجگور کے مختلف علاقوں خدابادان مشرقی مغربی سریقلات تسپ عیسء اور بوستان میں پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل سسٹم کو جب سے تربت سائیڈ سے منسلک کیا گیا ھے نیٹ سسٹم انتہائی سست رفتار ی کا شکار ھے صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں مختلف نیٹ سسٹم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔