|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2022

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر غزالہ گولہ اور سینئر رہنماء کرن بلوچ نے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی کی 20رکنی صوبائی کابینہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے نو منتخب صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی،سینئر نائب صدر سردار عمر گورگیج اور میڈیا کوآرڈینیٹر حیات اللہ اچکزئی کومبارکباددی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب کابینہ پارٹی کو بلوچستان میں فعال و منظم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی، انہوں نے کہا کہ پارٹی کا وژن اور پیغام بلوچستان کے کونے کونے پھیل رہا ہے اور عنقریب اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی، مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہوگا۔