نوشکی: نوشکی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ٹرپنگ وولٹیج کی کمی نوشکی کے راستے یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ اور شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی آل پارٹیز نوشکی و انجمن تاجران کا مشترکہ اجلاس بی اینڈ آر ریسٹ ہاؤس میں میر محمد اعظم ماندائی کے سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں زمینداروں سیاسی و سماجی رہنماوں اور تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد اعظم ماندائی میر خورشید جمالدینی حاجی منظور احمد مینگل حافظ مطیع الرحمن مینگل مفتی فدا الرحمن ریکی رب نواز شاہ حافظ عبداللہ گورگیج،حاجی شاہ زمان خان جمالدینی،کامریڈ جمیل بلوچ،حاجی محمد عثمان جمالدینی ذوالفقار بلوچ و دیگر نے کہاکہ کیسکو حکام نوشکی کے زمینداروں تاجر برادری اور گھریلوں صارفین کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرکے علاقے میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھیں ہوئے ہیں اور زمینداروں کے ساتھ معاہدے کے باوجود بجلی کی ٹائمنگ میں کمی کی جارہی ہیں لوڈشیڈنگ کیساتھ ساتھ بجلی کی بار بار ٹرپنگ وولٹیج کی کمی کے عذاب کو بھی اہلیان نوشکی برداشت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیسکو کی کرپٹ اور بدعنوان آفیسران کی وجہ سے علاقے میں رشوت خوری اور بھتہ خوری کی بازار گرم ہے جس سے ایک معمولی اہلکار سے لیکر اعلی آفیسران تک مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوشکی انتظامیہ کی سرپرستی میں نوشکی مین آر سی ڈی شاہراہ سے روزانہ کی بنیاد پر یوریا کھاد کی اسمگلنگ ہورہی ہیں جبکہ علاقے کے زمینداروں کو زرعی مقاصد کے لیے مارکیٹ میں کھاد میسر نہیں اسمگلنگ کی وجہ سے یوریا کھادوں کی قیمتوں میں سو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوشکی کے عوام پر مسلط کردہ نا اہل ڈپٹی کمشنر کو اپنی اختیارات تک کا پتہ نہیں ڈی سی نوشکی کو صرف اور صرف کرپشن اور کمیشن خوری سے دلچسپی ہے اجلاس کے شرکا نے نوشکی شہر خصوصا پولیس ایریا میں بڑھتے ہوئے بدامنی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار پھر نوشکی کے شہریوں کو چوروں اور ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہوچکے ہیں پولیس آفیسر کی گروبندی کی وجہ سے علاقے میں منصوبے کے تحت جرائم پیشہ افراد کو منظم کی جارہی ہیں جو گن پوائنٹ پر تاجروں اور عام شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوتے ہیں زمیندار ایکشن کمیٹی آل پارٹیز و انجمن تاجران کسی صورت نوشکی کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے واپڈا کی مظالم و یا ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30جنوری کو ایک اہم میٹنگ منعقد کی جائے31جنوری کو لوڈشیڈنگ یوریا کھاد کی اسمگلنگ اور شہر میں بدامنی کے خلاف گل خان نصیر چوک پر احتجاجی جلسہ عام منعقد کی جائے گی اور 2فروری کو زمیندار ایکشن کمیٹی آل پارٹیز نوشکی و انجمن تاجران نوشکی کے کال پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ یوریا کھاد کی اسمگلنگ اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف آر سی ڈی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بلاک کیے جائے گا۔
اجلاس میں اہلیان نوشکی تمام مکتبہ فکر کے لوگوں خصوصا سیاسی و سماجی رہنماں کارکنوں زمیندار و تاجر برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی جائز مسائل کی حل اور حقوق کے حصول کیلئے اس مشترکہ احتجاجی تحریک میں بھر پور شر کت کرکے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔