ڈیرہ مراد جمالی: درگاہ کٹبار شریف فیملی کی گاڑی میں منشیات کا الزام لگانے والے گرفتار ایکسائز پولیس نصیر آباد قربان علی بھٹی کی سیشن کورٹ ڈیرہ مراد جمالی کی عدالت سے قبل از وقت ضمانت منسوخ ہونے پر سیشن کورٹ میں موجود صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی ے ایس ایچ او پنھل خان جمالی نے گرفتار کر لیا۔
واضع رہے کہ ایکسائز پولیس نصیرآباد کے الزام کی روشنی میں درگاہ کٹبار شریف فیملی کی گاڑی کی اے ڈی آئی جی امیر جان مگسی کی موجودگی میں تلاشی کی گئی تھی جس سے کوئی منشیات ودیگر ممنوعہ سامان بر آمد نہیں ہوا تھا۔
جس پر مشتعل ہزاروں مریدوں نے واقعہ کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا اور چھ گھنٹے سے زائد قومی شاہراہ بلاک کی گئی تھی جس پر ایکسائز پولیس نصیر آباد کے انسپکٹر قربان علی بھٹی کے خلاف صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں مقدمہ دررج کیا گیا جہنوں نے کورٹ سے قبل از وقت ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔