خاران: رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ کا تعلیمی میدان میں رخشان ڈویژن کے لیے ایک اور تاریخی اقدام رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ کی ہدایت پرڈاریکٹرایجوکیشن رخشان ڈویژن مختیار احمد ڈومکی بی این پی خاران کے سینئر نائب صدر حاجی نصرت اللہ مینگل چئیرمین میر غلام دستگیر مینگل سردارزدہ حاجی منظور آحمدمینگل طاہر محمدحسنی و دیگر نے سیکرٹری بلوچستان بورڈ محمد عظیم ساجدی سے ملاقات کی۔
اس موقع لسیکرٹری بلوچستان بورڈ محمد عظیم ساجدی نے ایم پی ایخاران ثنا بلوچ کی عوام دوست پالیسیوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طلبا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ثنا بلوچ کی کوششیں لائق تحسین ہے
رخشان ڈویژن کی طلبا و طالبات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن برانچ کی منظوری لے لی ہے اور انشا اللہ بہت جلد ان کا افتتاح بھی کیا جائے گا تاہم وفد نے سیکریٹری بورڈ محمد عظیم ساجدی کو سیکرٹری بورڈ کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ثنا بلوچ اور آپ کی تعلیم دوست پالیساں اہل بلوچستان کے لیے باعث فخر ہیں
انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلی کے خوہاں ہے بلوچستان بورڈ برانچ کے قیام سے نہ صرف خاران بلکہ واشک نوشکی چاغی اور دیگر دور دراز کے علاقوں کے طلبا و طالبات بھی مستفید ہونگے اور یہاں کے طلبہ کے مسائل ان کے دہلیز پر ہی حل ہوگے اور انہیں خرچ کرایہ کرکے کوئٹہ آنے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی
انہوں نے کہا کہ ثنا ء بلوچ کی شب و روز کوشش اور محنت کی وجہ سے رخشان ڈویژن ہیڈ کواٹر برانچ کی منظوری ممکن ہوئی انشا اللہ بہت جلد اس کی افتتاح کیا جائے گا۔