ڈیرہ مراد جمالی: کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح محمد خجک نے کچھی میں بدامنی اور بھاگ کے قریب چوروں کی فائرنگ سے لیویز پولیس اہلکار کی شہادت بھاگ شہر میں دکان جلانے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح محمد خجک نے کچھی کے علاقے میں بد امنی بھاگ شہر کے قریب لیویز اہلکار کی شہادت اور بھاگ شہر میں تاجر کی دکان کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ رکھنا فورسز کی ذمہ داریوں میں شامل ہے امن امان کے قیام کیلئے تمام تروسائل بروکار لائے جائیں گے۔
کچھی میں بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف لیویز فورس پولیس ودیگر فورسز سے مل کر کارروائی کریں گے اور کہاکہ کچھی کی عوام بد امنی پھیلانے والوں کو اپنی صفوں سے باہرنکالیں اور کہاکہ شہید ہونے والے لیویز اہلکار کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئی۔
انہوں نے کہاکہ کچھی میں لیویز فورس کے گشت میں اضافہ کرکے قومی شاہراہ لنک سڑکوں میں مزید لیویز ی چیک پوسٹیں قائم رکے گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔