بسیمہ: بسیمہ بازار کے مین چوک پر واقع موبائل فون دوکان کا صفایا کردیا دوکان سے لاکھوں کے موبائل فون سمیت نقدی اور دیگر قیمتی سامان چرا کر لے گئے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب بسیمہ کے مین بازار میں نامعلوم چوروں نے دوکان کے چھت کو سوراخ کرکے موبائل فونز کی دکان سے موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی لے اڑے دوکان مالک کے مطابق ملزمان نے دکان سے تقریبا لاکھوں مالیت کے قیمتی موبائل فونز اور نقدی چرائی ہے۔
لیویز فورس نے دکان کے مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آیا ہے۔