ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار کے مصروف ترین صحبت پور چوک پر بم دھماکا ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔
پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کر دیا اتوار کے سہ پہر نامعلوم ملزمان نے صحبت پور چوک پر دھماکا کر دیا جسکے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے دو اہلکار منیر علی اور انور علی سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں حیدر علی، حبیب اللہ، محسن علی، عبدالرسول، محمد علی، اللہ ڈنہ، وزیر خان، محمد سرور، رحمت اللہ، سلیم و دیگر شامل ہیں دھماکے کی فوری اطلاع پر تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور سی آئی اے کے طارق بہرانی نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو پولیس موبائل و دیگر گاڑیوں کے ذریعے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔
دوران علاج ٹریفک اہلکاروں سمیت پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ایمبولینس پر لاڑکانہ چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا گیا ڈیرہ اللہ یار میں دھماکے کی اطلاع پر ایس ایس پی صحبت پور میر حسین احمد لہڑی جائے وقوع پر پہنچے اور دھماکے کی جگہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ہینڈ گرنیڈ بم سے کیا گیا اور ملزمان کا ہدف ٹریفک پولیس کے اہلکار تھے دھماکے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔