اوستہ محمد: اسلامک بنکاری کے نظام کو وسعت دیکر پاکستان میں اسلامی اصولوں سے ہم آھنگ جدید بنکاری کے زریعے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لئے اسٹیٹ بنک کی جاری سرمائے کی اسلامی فنانس اسکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اسٹیٹ بنک کراچی کے ڈائریکٹر عمران احمد اور اسٹیٹ بنک ،کوئٹہ کے چیف منیجر عمران امجد نے اسٹیٹ بنک کی بنکنگ سروسز کے زیر اہتمام اوستہ محمد میں میزان بنک کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے میزان بنک کے ریجنل منیجر میزان بنک کوئٹہ عامر درانی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان میں اسلامی بنکاری کے نظام کو رائج کیا جا رہا ہے۔
کمرشل بنکوں کو اسٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کے تحت چھوٹے اور درمیانی کاروبار کی فنانسنگ اسکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں اسلامی بنکاری کی سہولت برائے قابل تجدید توانائی اور سستے مکانات کی تعمیر کے لئے آسان شرائط اور کم انٹرسٹ ریٹ پر قرضوں کے اجراء سمیت بے روزگار نوجوانوں کو کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضے جاری کئے جا رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان نے پہلی مرتبہ ایک پالیسی کا اعلان کیا۔
جس میں سمال اینڈ میڈئم انٹر پرائزز اسکیم کا اجراء کاروبار کو وسعت دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے مقامی رائس انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کمرشل بنکوں سے قرضوں کے حصول کے لئے رجوع کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ رائس ملنگ کے شعبے میں بہتری لاکر ملکی برآمدات کو بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ پاور سیکٹر کی ترقی اور صنعتوں کو بجلی کے بحران سے بچانے کے لئے سولر انرجی کے لئے بھی فنانس کی اسکیم لائی گئی ہے رائس اور فلور مل مالکان بڑے پیمانے پر سولر پاور یونٹ لگاکر نہ صرف اپنی مل کو بجلی مہیا کر سکتے ہیں بلکہ نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کر کے بہتر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری خواتین کو آسان قرضہ جات کی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے ہماری کوشش ہے کہ درخواست دھندہ کو طویل اور تھکادینے والے عمل سے نجات دلاکر ون ونڈو آپریشن کے زریعے قرضوں کا حصول آسان بنا یا جائے اسٹیٹ بنک پاکستان میں مالی خوندگی اور مالی شمولیت میں اضافے کے لئے سرگرم ہے اس مقصد کے لئے مرکزی بنک قومی سطح پر متعدد پالیسیاں اور پروگرام وضع کر چکا ہے جن کے تحت ملک بھر میں معاشی شمولیتی نمو اور استحکام پیدا کرنے کیلئے رعایتی اسکیمیں وضع کی گئی ہیں جبکہ اس ضمن میں آگاہی کے لئے سیمنار ورکشاپس اور آگاہی مہمیں بھی چلائی گئی تاکہ مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔
لوگوں کو روزگار اور مکانات کی تعمیر کے لئے قرضوں کی بہتر سہولتیں بہم پہچانے کے علاوہ ملک میں موجود کاروبار کی وسعت اور نئے کاروبار کی حوصلہ افزائی کے لئے اسٹیٹ بنک نے متعدد ایس ایم ای ،زرعی مالکاری ،برامدات اور ہائوس فنانس کی ترغیبی اسکیمیں تشکیل دی ہیں آخر میں سامعین کے سوالات کا سیشن ہوا۔
جس میں کمرشل بنکوں سے قرضوں کے حصول میں حائل مشکلات اور درپیش مسائل پر اسٹیٹ بنک کے افسران نے کامیاب نوجوان سمیت مختلف اسکیمات کے قرضوں کے اجراء کو آسان بنانے کے لئے کمرشل بنکوں کو ہدایت کی اور کہا کہ اگر کسی بھی درخوست دھندہ کو قرض کے حصول میں بلاوجہ رکاوٹوں کا سامنا ہو تو وہ اسٹیٹ بنک کے متعلقہ شعبے سے رجوع کر سکتے ہیں جہاں ہمارا مستعد عملہ انکی رہنمائی کے لئے ہمہ وقت موجود ہے آخر میں ریجنل کریڈٹ منیجر کوئٹہ نوید احمد اور مفتی صدیق اللہ نے اسلامی بنکاری سے متعلق شرعی مسائل کا زکر کیا ۔