|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2022

نوشکی: پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ہی صرف ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، شہید بے نظیر بھٹو کا وزن ہمیشہ زندہ رہے گا، پارٹی کارکنان بی بی کا پیغام گھر پہنچا دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اینڈ آر ریسٹ ہاس میں پیپلز پارٹی میں شمولیتی تقریب کے دوران پارٹی جیالوں سے اپنے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر یونین کونسل مل کے سیاسی و سماجی رہنما حافظ غلام محمد شاکر نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علما اسلام ف سے مستعفی ہو کر سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج و میر عبدالرحمن خان جمالدینی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا بی اینڈ آر ریسٹ ہاس میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماں اور جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سردار محمد عمر گورگیج نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ویلکم کرتے ہوئے۔

انھیں پارٹی جھنڈے کے چادر اور ٹوپی پہنائیں، اس موقع پر پیپلز پارٹی نوشکی کے ضلعی صدر میر عبدالرحمن خان جمالدینی ، ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ابرہیم بلوچ اور حافظ غلام محمد شاکر نے بھی خطاب کیا سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اپنے دور اقتدار میں اپنے حلقے میں دو ہزار سے زاہد ملازمتیں ، نوشکی کو گیس اور چاغی کو بجلی فراہم کئیے اور مزید ترقیاتی کام کرکے عوامی اور علاقائی مسائل حل کردئیے ، گزشتہ دس سالوں میں یہاں پر کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ۔ عوامی مسائل جوں کا توں ہے، انہوں نے کہاکہ جمعیت علما کرام کی جماعت ہے مگر انکی منشور اب تبدیل ہوچکی ہے ۔

علما کرام کی بجائے نوشکی اور چاغی میں سابق ایم پیز کو شامل کرکے ٹکٹ دیاجاتاہے ، ایک عالم دین کی بجائے عام شخص کس طرح اسلام کی دفاع اسمبلی میں کرسکتا ہے ، انہوں نے کہاکہ نوشکی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا ایشو چل رہا ہے جس سے زمیندار متاثر ہوئے ہیں بجلی کے مسئلے کے حل کیلئے چیف کیسکو سے بات چیت کی ہے ، رخشان ڈویژن کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کرونگا ۔ نوشکی چاغی اور خاران کے عوامی مسائل کی حل میری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ میں عوام کا خادم ہوں اور دروازے 24 گھنٹے عوام کے لئے کھلے رہینگے ، کامیابی حاصل ہوئی تو انشا اللہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میری اولین ترجیح ہوگی ۔