کوئٹہ : کوئٹہ میڈیکل اسٹوڈنٹس الائنس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے احتجاجی کیمپ کو 55 دن پورے ہو چکے ہیں۔
لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ 11 جون 2019 میں حکومت بلوچستان نے خود بلوچستان کے ان تینوں میڈیکل کالجز کے طلباء کا رجسٹرڈ اپنے ذمے میں لیا تھا پھر بھی حکومت بلوچستان اپنے ذمہ داری لینے سے قاصر کیوں ہے؟
میڈیکل اسٹوڈنٹس الائنس نے حکومت بلوچستان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ذمہ داری کو سنجیدگی سے نبھائیں اور ہمیں لانگ مارچ کے اقدام کو اٹھانے پرمجبور نہ کیاجائے بصورت دیگر ہم تمام تر میڈیکل طلباء کو لیکر لانگ مارچ کرینگے اور آگے جو کچھ بھی ہوا اسکا ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔