|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2022

مستونگ: ضلع مستونگ میں چار روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی نے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) عاصم آباد دشت میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی ،ڈپٹی ڈی ایچ او محمدسلیم رئیسانی،،ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر پولیومہم ڈاکٹر عبدالسلام زہری ،ای پی آئی،آئی او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی محمد قاسم لودھی و دیگر نے بھی بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلائے ۔

واضع رہے کہ پولیو مہم 24 جنوری کو شروع ہونی تھی تاہم موسم کی خرابی کی وجہ ملتوی کردی گئی تھی جسکا باقاعدہ آغاز پیر کو کردیاگیاضلع بھر میں 35 ہزارسے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائیں گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس سے معصوم بچے عمر بھر کے لئے معذوری کا شکار ہوکر معاشرے کے اوپر بوجھ بن جاتے ہیں پولیو کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے کہاکہ پولیو قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ضلع بھر میں میں ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود روزانہ کی بنیاد پر مہم کی مانیٹرنگ کرونگا جہاں بھی ضرورت پڑے گی ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریگی انہوں نے کہا کہ قومی مہم میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،پولیو ایک موزی مرض ہے جس بچے ہمیشہ کیلئے دوسروں پر بوج بن جاتے ہیں۔

عوام سیاسی و سماجی رہنما اور علما کرام مہم کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں انھوں نے پولیو ٹیموں کو سختی سے تاکید کی انکاری گھروں کے حوالے سے انہیں آگاہ کریں انھوں نے کہاکہ انکاری گھرانوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جائے گی۔