ڈیرہ بگٹی : جی ٹی اے بی آئینی ضلع ڈیرہ بگٹی کے صدر فیض بگٹی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم انتھائی کرپٹ اوردوسروں کے بیساکھیوں سیانگھڑائی لینے والے جونیئر آفیسران بالخصوص ڈی اومیل محمدنوازبگٹی کے اساتذہ دشمنی وملازم کش پالیسی کوجی ٹی اے بی آئینی کسی صورت میں برداشت نہیں کریگی۔
محکمہ ایجوکیشن ضلع ڈیرہ بگٹی میں نااہل اورموسٹ جونیئرزآفیسرزجوکہ وزیرتعلیم اورسکریٹری تعلیم اوربزرگ شخصیات کینام پر راتوں رات کروڑپتی بننے کے خواب دیکھنے لگے ہیں لیکن جی ٹی ایآئینی اساتذہ کرام اورملازمین کوتنہا نہیں چھوڑیگی ان نااہل وجونئرآفیسرز کوٹھکانے لگاکردم لیگی۔
انہوں نے کہاکہ سینکڑوں اساتذہ کرام کی تنخواہوں کی ناجائزکٹوتی فرعون دورکی یادیں تازہ کر رہی ہیں موجودہ دورکے مہنگائی کودیکھاجائے تویہ کٹوتی کاعمل قتل سے بھی سنگین ہے۔
انھوں نے کہاکہ موجودہ ڈی اومیل وزیرتعلیم اورسکریٹری تعلیم اورعلاقائی بزرگ ہستی کے زیرسایہ اساتذہ کے ہرزہ سرائی کررہاہے تاریخ ان کومعاف نہیں کریگی انہوں نے کہاکہ جی ٹی ایآئینی اساتذہ کیلئے ہرفورم پرجنگ لڑیگی۔