|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2022

سبی: ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ر نے کہا ہے کہ سالانہ تبلیغی اجتماع او رسالانہ سبی میلہ میں عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے جشن سبی میلہ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام محکموں اپنی اپنی تیاریاں مکمل کریں تاکہ میلے کے تمام ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر سبی کے تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کوپانی بجلی سمیت سیکورٹی کے بہترین انتظامات کی فراہمی یقینی بنائیں گے جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تین روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد یقینی بناکر آنے والے سینکڑوں افراد کو مفت علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کرنے میں اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس سبی میں سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع اور سالانہ سبی میلہ کے تیاریوں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) سبی اسکاؤٹس کے آفیسر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی ، ایس ایس پی میر دوستین دشتی،

اسسٹنٹ کمشنر ثناء ماہ جبین عمرانی ،ایکسین واپڈا سید آصف شاہ ، ایکسین بی اینڈ آر بلڈنگ قاضی عتیق الرحمن ، ایکسین بی اینڈ آر روڈ میر حبیب الرحمن بلوچ ، ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ، ایم ایس سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ، ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر عبدالقادر ہارون، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی غلام عباس بوہڑ ،سینٹری انسپکٹر بابو محمد سیلم بنگلزئی ،ا یجوکیشن ڈسٹرکٹ آفیسر سبی راحت حمید،تحصیلدار میر زابر خان ڈومکی ، سپریٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس سبی میر عبدالصمد بنگلزئی کے علاوہ ضلعی بھر کے آفیسران موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ سبی ایک پرامن شہر ہے اس شہر میں شعور محبت وطن شہری آباد ہے سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ ا جتماع میں شرکت کرنے والوں کی سیکورٹی بہتر انداز سے کی جاسکے اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں اور خصوصی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

تبلیغی اجتماع کے موقع پر دوردراز سے آنے والے سینکڑوں افرادکوفری علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گی محکمہ صحت کی زیر نگرانی میں تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کر بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے اجتماع گاہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین نیشن کا عمل بھی ممکن بنائیں گے اجلاس میں سبی میلے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام محکموں کے آفیسران کو ہدایات دی گئی کہ وہ میلے کی تیاریاں شروع کریں تاکہ میلے کی تمام پروگرامز کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔