|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2022

قلات:  پاکستان واپڈا ہائیڈرو قلات کے جنرل سیکریٹری میر محمد اکبر رودینی نے کہا ہے کہ قلات میں بنکو ں کے اے ٹی ایم مشینیں عوام کے لئے سہولت کی بجائے عذاب بن گئے ہیں۔

قلات میں جب ملازمین کے تنخواہیںش روع ہوتی ہے تو بنکوں کا عملہ جان بوجھ کرائے ٹی ایم مشینیں بند کر دیتے اور صارفین کو لنک ڈائون ہونے کا کہہ کرٹال دیتے ہیں چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرنے کی دعویدار بنکوں ائے ٹی ایم مشینیں اکثر و بیشتر بند رہنے کی وجہ سے صارفین شدید مشکلات کا شکارہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ٹیم مشین کا مقصد صارفین کو چوبیس گھنٹے سہولت فراہم کرنا ہے مگر بد قسمتی سے قلات میں نیشنل بنک یوبی ایل اور مسلم کمرشل بنک کے اے ٹی ایم مشینیں صارفین کے لئے سہولت کی بجائے زہمت بن گئے ہیں انہوں نے کہاکہ قلات میں مہینے کی شروعات میں بنک عملہ جان بوجھ کر اے ٹیم ایم مشینیں بند کردیتے ہیں یا ان میں رقم نہیں ڈالتے۔

انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم مشینیں بند ہو نے سے ملازمین کئی کئی روز تک رقم کے حصول کے لائنوں دھکے کھانے پر مجبور ہوتے ہیں انہوں اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔