ڈھاڈر: ڈھاڈر رند علی کے سماجی رہنماؤں عبد الفتاح مستوئی،محمد سلیم مستوئی،شیر محمد رند اور دیگر اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈھاڈر ،سوئی گیس کی کم پریشر سے صارفین عذاب میں مبتلا ہیں۔
شدید سردیوں کے موسم میں پورا سیزن سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے جان بوجھ کر علاقے میں گیس کی پریشر کو کم کیا جاتا ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے بارہا اس مسئلہ کی جانب بالا حکام کا توجہ مبذول کروایا ہے۔
مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی آفس کا چکر لگاتے ہیں مگر وہاں کبھی کبھار موجود آفیسر علاقے میں گیس چوری کا واویلا کرکے خود کو بری الزمہ قرار دیتے ہیںصارفین نے انکو بتایا ہے کہ جہاں سوئی گیس چوری ہوتی ہے ان مذکورہ ایریاز میں کاروائی کریں لیکن یہ کہاں کا انصاف ہے کہ پورے علاقے کو گیس کی سپلائی جان بوجھ کر کم کردی جائے۔
انہوں نے کہاکہ ڈھاڈر رند علی،شاہی چوک اور دیگر نواح میں سوئی گیس کی مصنوعی بحران پیدا کیا جاتا ہے لیکن صارفین جو ماہانہ بل کی ادائیگی ہر ماہ کو ادا کرنے کے باوجود بھی گیس کی سہولت سے مستفید ہونے سے محروم ہیں۔
انہوں نے بیان کی توسط سے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر ،شاہی چوک،رند علی میں سوئی گیس کی خود ساختہ بحران سے عوام کو نجات دلائی جائے اور ماہانہ بل ادا کرنے والے صارفین کو سہولت دی جائے ۔