|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2022

دالبندین: محکمہ تعلیم چاغی کے آفیسران اور ضلع بھر کے اسکولز ہیڈ ماسٹرز کا اہم اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی امان اللہ نوتیزئی ڈی ای او آفس ڈسٹرکٹ کمپلیکس دالبندین میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس میں اسکولوں میں سالانہ امتحانات۔

کرونا وائرس کی وباء اور تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کے متعلق گفت و شنید کی گئی اجلاس میں ڈی ڈی ای او صدیق ساسولی ڈی ڈی ای او دالبندین آغا عصمت اللہ ڈی ڈی ای او نوکنڈی داود ناروئی۔ڈی ڈی ای او تفتان حاجی رحمت اللہ محمد حسنی آر ٹی ایس ایم کے آفیسر نعمت سمالانی اسکولز ہیڈ ماسٹرز سید مصطفے شاہ حاجی عبدالباری بلوچ حافظ شیرآحمد فیض اللہ حسنی صدر الدین عینی حاجی دین جان مینگل حاجی سمیع شہی حمیداللہ لجئی روشن خان بلوچ نذر حسین سمالانی رحیم میران زئی عابد حسین چنال عمران سنجرانی ہاشم ساسولی عبیداللہ ریکی نورالامین بلوچ عبدالقدوس سیاہ پاد سمیت دیگر نے شرکت کی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی نے کہا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پورے ضلع چاغی میں منائیں گے۔ اس دن کی مناسبت سے تقریری مقابلے اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا ضلع بھر کے اساتذہ اور طلباء کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی منا کر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ 14 فروری سے اسکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگا کرونا سے بچاو ویکسین جاری رہے گی تعلیم کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں گے چاغی میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے متعلق حکام بالا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔