|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2022

مچھ: ڈی سی کچھی میر شفقت انور شاہوانی نے کہا ہے کہ مچھ بولان ایک احساس اور کثیرالقوامی اقوام کا گلدستہ ہے مزدوروں کے اس شہر میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے علاقائی امن اور ترقی کیلئے کوشاں عوامی نمائندوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔

میڈیا ہمارے آنکھیں ہیں جن کی نشاندہی پر ہمیں عوامی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے ایماندارانہ صحافت ایک عظیم عبادت ہے مچھ بولان میں جاری سٹلمنٹ بارے شکایت کا ازالہ اور قبرستان کیلئے جگہ کا جلد بندوبست کیا جائیگاان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب مچھ کے سیکرٹری جنرل عمران سمالانی سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے نمائندے عامر خان سے ڈی سی آفس ڈھاڈر میں گفت گو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ملک نصیر احمد شاہوانی ودیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے وفد نے ڈی سی کچھی کو مچھ کے اجتماعی مسائل بارے آگاہ کیا اور وفد نے بتایا کہ 2000 کی سٹلمنٹ ریکارڈ کی منسوخی کی وجہ مبینہ طور پر بلا پیمودہ سرکاری اراضی کی الاٹ منٹ تھی اب بھی گزشتہ چار سالوں سے جاری سٹلمنٹ بارے عوام کو بی ایریاز میں انہی شکایات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی کی وجہ سے قبرستان کیلئے جگہ کی فراہمی ایک اہم انسانی اور فوری حل طلب مسئلہ ہے ڈپٹی کمشنر کچھی نے پریس کلب مچھ کے ممبران کی اجتماعی مسئلہ کی نشاندہی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی مسائل کے بارے میں متحرک کارکنوں کی قدر کرتے ہیں انہوں نے مچھ میں قبرستان کیلئے جگہ کی فراہمی بارے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مچھ بولان میں جاری سٹلمنٹ بارے شکایات کا جلد ازالہ کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت علاقے میں امن وامان کا قیام اور عوامی اجتماعی ترقی ہمارا اولین وژن ہے اور جلد انشا اللہ ضلع کچھی کو امن کا گہوارہ بنادیا جائیگا انہوں نے کہا جلد مچھ دورے کے موقع پر علاقائی اجتماعی مسائل اور شہید خلیل احمد پریس کلب مچھ اور اس کے صحافیوں کو درپیش مسائل کو ہرممکن حد تک حل کرنے کی کوشش بھی کی جائیں گی۔