|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2022

مچھ: ڈی ایچ او کچھی میر لیاقت رند نے کہا ہے کہ عوام الناس میں کووڈ کی موجودہ نئی لہر سے بچا کیلئے آگاہی کی اشد ضرورت ہے موجودہ لہر کی ہلکی علامات ہوسکتیں ہیں لیکن یہ بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے اس کے تدارک کیلئے ویکسی نیشن کا عمل بے حدضروری ہے لیکن ابتک ضلع میں کوئی کیس ریکارڈ نہیں ہوا ہے محکمہ ہیلتھ کچھی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس ہے خسرہ کی مریض کی ضلع بھر میں نشاندہی پر حفاظتی ٹیمیں روانہ کی جاتی ہے ٹائیفائیڈ بخار سے بچا کیلئے جلد مہم کا آغاز کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب مچھ کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی اور صحافی محمد عامر خان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں کرونا وائرس کی نئی لہر کی شرح بڑھ رہی ہے جس کے پیش نظر اور صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں اور مشتبہ مریضوں کو فوری طبی امداد دینے کی سہولیات میسر کی گئی فل حال ضلع کچھی میں ابتک کوئی کیس ریکارڈ نہیں ہو اہے لیکن حفاظتی اقدامات کے تحت عوام میں رضا کارانہ ویکسی نیشن کی اہمیت اجاگر کرنے کی اشدضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں صحت کی سہولیات کو ممکن بنانے کی کوشش کررہے ہیں عملہ کی کمی کی وجہ سے ہسپتال سہولت سے عاری ہیں ٹائیفائیڈ بخار کے تدارک کیلئے جلدضلع بھر میں ڈور ٹو مہم کا آغاز کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ خسرہ کے حوالے سے اطلاع ملتے ہی اس متاثرہ علاقے میں ٹیمیں روانہ کردی جاتی ہے انہوں نے میڈیا کو عوامی آگاہی کا ایک اہم زریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرگرم زمہ دار صحافی ہمارا سرمایہ ہیں اور ہم ان کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔