کوئٹہ: بلوچستان میں پائیدارامن اور ترقی کے لیے مشترکہ سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سیاسی وابستگی سے قطع نظر پاکستان کی سلامتی بلوچستان میں پائیدارامن اسکی دامی ترقی اور صوبے کو درپیش مسال کے حل کے لیے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینر صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی نے بی اے پی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی قیادت میں پارٹی کے لیبر ونگ کے عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔
وفد میں لیبر ونگ کے صدر ملک محمد حسین بنگلزی۔ سینر ناب صدر سیف اللہ ترین جنرل سیکرٹری ملک وحید کاسی شامل تھے۔سردار صالح بھوتانی نے مزید کہا کہ اقتدار کے حصول میں اولین ترجیح عوامی خدمت ہونا چایے۔بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کے لیے اپنے منشور اور ترقیاتی وژن عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل فریضہ اول ہے۔بلوچستان کی عوام کو بلاتفریق صحت کی بنیادی سہولیات ۔
اعلی تعلیم کے یکساں مواقعے۔اور باعزت روزگار کی فراہمی سمیت بلوچستان کے ساحل وسال پر عوامی حق حاکمیت ریکوڈک جیسے منصوبوں میں بلوچستان کا اینی اور حقیقی حق کا حصول بی اے پی اور اسکی اتحادی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔بلوچستان عوامی لیبر ونگ کے وفد نے سینر صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی کو ملازمین کو درپیش مسال سے اگاہ کیا جنکے حل کے لیے سردار بھوتانی نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کہ مسال کے حل اور صوبے میں ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنا بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کامشن ہے۔