|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2022

کوئٹہ: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں شہید ہونے والے جونواں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مٹھی کی خاطر دشمنوں کے تمام عزائم کو ناکام بنایا اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کاروائی کر کے دشمن کو ہمیشہ کی طرح پسپا کیا ہے دہشت گردی کی نئی لہر کی وجہ سے صوبے کے امن کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

پوری قوم اپنے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشااللہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہ ہونگے انہوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی کاروائیوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس ہواعوام کی حفاظت اور امن کے قیام کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرتے والے قوم کے ہیرو ز ہیں سیکیورٹی فورسز کو جرات کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کرسکتے دہشت گردی کے خلاف ہماری سیکیورٹی فورسز تاریخ رقم کر رہی ہیں۔

امن اور ملک دشمن دہشت گرد یاد رکھیں انکا مقابلہ دنیا کی بہترین فوج سے ہے جو انہیں ہر محاز پر شکست سے دوچار کریگی انہوں نے شہید اہلکاروں کی درجات بلندی کیلئے دعا کی۔