|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2022

چمن: شہیداسلام مولانامحمدحنیف رح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے جامعہ اکرم العلوم کریم آباد بمعرفت شیخ الحدیث علامہ مولانا عبدالکریم کے سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس مساجد وعلماء تحفظ کے لئے ہر میدان میں لڑینگے پاکستان علماء کرام کے قربانیوں سے وجود میں آیا علماء نے اس کو قرارداد مقاصد اور اسلامی دفعات پر مبنی متفقہ آئین دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت مدارس کو ختم نہیں کرسکتی مدارس کااس ملک کی آبیاری میں اجلا کردار ہے اسلام اور پاکستان کی ترقی کے لئے مدارس دینیہ کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں مدارس دین اسلام کی نرسریاں ہیں یہ ہمیشہ قائم و دائم رہنے کیلئے ہیں دینی مدارس معاشرتی اصلاح میں کردار ادا کر رہے ہیں نئی نسل کو اسلام اور نظریہ پاکستان کی تربیت دی جاتی ہے دینی مدارس سراپا امن وسلامتی ہیں اس کا کردار ماضی میں بھی صاف ستھرا اور روشن تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گادرحقیقت دینی مدارس ایک ایسا مشعل ہیں جس کی روشنی میں امن کا شہر قائم کیاجاسکتا۔

ہیدینی مدارس لاکھوں خواتین اور بچیوں کو بھی مفت تعلیم دے کر ملک کی شرح خواندگی میں اضافہ کر رہے ہیں یہ مدارس ملک کی خدمت اور حفاظت اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں نیز پاکستان کی ہمہ قسم تعلیمی و رفاہی دینی خدمات جاری رکھنے اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح چاق و چوبند رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کے محافظ نیز پرائیویٹ سیکٹر میں مفت دینی اور عصری تعلیم کی عظیم تحریک ہیں۔