کوئٹہ: پاکستان ور کرز فیڈریشن کے مرکزی چیر مین ماما سلام بلوچ صوبائی صدر حاجی عبد الکریم جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑاسلام شاہ عزیز احمد سارنگزئی ناصر راہی ملک سعیدجان لہڑی حاجی افضل مینگل حاجی خدائے رحیم نعمت خان کاکڑحاجی علی گل اصغر لودھی شمس خان خلجی آغا ذلفقار شاہ عنایت اللہ ترین محمدعمر ودیگر نے حکو مت کے جانب سے C&Wکے 361ملازمین کے بحالی کا خیرمقدم کرتے ہو ئے کہا کہ یہ ایک احسن اقدام ہے جس سے بلوچستان کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور یہ امید پیدا ہوگئی کہ بلوچستان گرینڈ ایمپلائز اینڈ ور کرز الائنس کے دیگر تسلیم شدہ مطالبات پر بھی عمل در آمد کرتے ہوئے منظوری دینگے۔
انھوں نے کہا کہ حکو مت وعدے کے مطابق تنخوائوںمیں 10فیصدبقایہ ڈی آر اے کاآضافہ کرے انھوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ایف بلوچستان حکو مت بلوچستان سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ بی ڈی اے ،واسا ،میٹروپولیٹن اور دیگر تمام صوبائی محکموں کے کنٹرکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کی جائے نکا لے گئے تمام ملازمین کو بحال کیا جائے بی ڈی اے ،واسا ،میٹروپولیٹن اور دیگر تمام صوبائی محکموں کے کنٹرکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو کئی کئی مہینے بعد تنخوائیں دینے کاروایت ختم کر کے سالانہ بجٹ میں دیگر ملازمین کی طرح فنڈ مختص کرے تاکہ ماہوار بنیا د انھیں بھی تنخوا مل سکے۔
انھوں نے کہا کہ مہنگائی نے ملازمین کا زندگی اجیرن بنادی قلیل تنخوائوں سے روزمرہ کی اشیا ء لینا مشکل ہوگیا پی ڈبلیو ایف مطالبہ کرتی ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخوا ئوں میں اضافہ کرے انھوں نے حکو مت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ صوبے کے تمام ملازمین کو یکسا مراعات اور تنخوائیں دی جائے یکسا تنخوائیں اور مراعات کا نہ ملنے سے ملازمین میں مایوسی اور بے چینی پائی جاتی جس سے حکو متی نظام بھی متاثر ہوتا ہے ایک ہی ملک وصوبے الگ نظام انصاف کی بھی منافی ہے ۔