|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2022

اوستہ محمد: انجمن تاجران کے سر پرست واحد بخش چانڈیو کے دکان سے چوری شدہ سامان کی عدم برآمدگی اور چوروں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج پانجویں روز جاری رہا تاجروں نے ہفتہ پانچ فروری سے شٹر بند احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف تاجر و سر پرست اعلیٰ انجمن تاجران کے دکان کی چوری کے خلاف انجمن تاجران نے پر امن احتجاج کیمپ سٹی تھانہ کے سامنے لگایا ہوا ہے احتجاج پانویںروز میں شامل ہو گیا احتجاجی دائرہ کو بڑھاتے ہوئے واحد بخش چانڈیو اور عبدالجبار تنیہ ، اور عبدلرحیم بنگلزی کی جانب سے ہفتہ پانچ فروری سے مکمل شٹر بند احتجاج کو اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ایس ایچ او چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور نہ ہی چور پکرے اور نہ ہی چوری شدہ سامان اور رقم برآمد کیا انہوں نے کہا کہ پر امن شہر کو خراب کیا جا رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر چوروی شدہ سامان اور رقم واپس نہ کیا گیا تو مزید احتجاج کو وسیع کریں گے۔