|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2022

نوکنڈی: بی این پی کے سابق ضلعی جوائنٹ سیکرٹری یوسف ساسولی نے شہید اسد جان مینگل اور شہید احمد شاہ بلوچ کی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قومی تحریک کے سرخیل سردار عطاء اللہ مینگل کے لخت جگر شہید اسد جان مینگل اور اسکے دوست شہید احمد شاہ بلوچ پہلے لاپتہ بلوچ شہداء ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر بلوچ قومی تحریک کی آبیاری کی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ شہداء کی خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگی بلکہ بلوچ قومی تحریک کو دوام بخشنے میں ایندھن کا کردار ادا کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ وسائل کو غصب کرنے کیلئے سامراجی طاقتوں سمیت آئی ایم ایف کے اشاروں پہ چلنے والی کٹھ پتلی حکومت کی نظریں ریکوڈک ،گوادر،بلوچ ساحل اور بلوچ جزیروں پہ لگی ہوئی ہے جنہیں فروخت کرکے قرضے ادا کیا جائیں لیکن بی این پی اسکی کبھی اجازت نہیں دیگی اور نہ ہی اسطرح کے کوئی عمل بی این پی کیلئے قابل قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک میں بی این پی کا کردار اور بلوچ قوم کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔