ڈیرہ مراجمالی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بلو چستان میں آئند ہ عام انتخابات میں راتوں راتوں بنے والی جما عتوں کا خاتمہ ہو گا ، بلو چستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ، صوبے سے لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے ، پیپلز پارٹی نے بلو چستان کی محرومیوں کے ازالے کی بنیا د رکھی ہے صوبے کے عوام آئند ہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کو موقع دیں ۔
یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی میر محمد صادق عمرانی ،جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ ،سیکر ٹری اطلاعات سر دارسربلند خان جوگیزئی ،سابق صوبائی صدر میر علی مدد جتک ،سردار چنگیز خان ساسولی و دیگر نے تمبو میںسر دار زادہ با با غلام رسول عمرانی کی پیپلزپارٹی میں شمو لیت کے موقع پر گرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی عظیم سیاسی قوت بن چکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری بلو چستان کے جس کونے میں جائیں گے لوگ اسی طرح استقبال کریں گے دریائے سندھ سے پٹ فیڈر کینال اور کیر تھر کینال کو زرعی پانی پورا حصہ دیا جائے آج کے جو بھی پی پی پی کا امیدوار ہونگے انھیں ووٹ دیا جائے بلوچستان میں راتوں رات اقتدار میں آنے والوں کو آئندہ آنے والے الیکشن میں دفن کردیں گے نصیرآباد میں پانچ لاکھ ایکڑز اراضیات زرعی اصلاحات میں غریبوں کسانوں میں مفت زمینیں تقسیم کی بینظیر بھٹو نے اوچ پاور پلانٹ قائم کیا اور بلاول بھٹو زرادری بلوچستان کے کونے کونے کا دورہ کررہے ہیں 27 فروری میں بلوچستان کے لاکھوں افراد شرکت کریں گے بلوچستان کے عوام بلاول بھٹو زرداری کے بازوں ہیں بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ہونگے تو بلوچستان کے عوام کو ترقی اور روزگار ملے گا ۔
آج چھ فروری سے بلوچستان میں راتوں رات باب پارٹی بنی آج سے اسکا خاتمہ ہوگا بلوچستان کے عوام میں پیپلز پارٹی کے لئے اچھے اور مثبت جذبات ہیں اور بلوچستان کے عوام نے پی پی پی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے آپکو بلوچستان میں آنے والے الیکشن میں وزیر اعلی جیالہ بنے گا انہوں نے کہا کہ جس طرح آج بلال بھٹو زرداری کا شاندار استقبال ہوا ہے ہم کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری صوبے کے کونے کونے کا دورہ کریں تو اسی طر ح عوام ان کا الیانہ استقبال کریں گے کیونکہ بلوچستان کے عوام قدر دان ہیں بہاد ر ہیں اور اپنے مہمانوں کو عزت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا آئین دیا 90 ہزار قیدی رہا کروائے ملک کو ایٹمی قوت بنایا آصف علی زرداری 58 ٹو بی ختم کرکے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کردئے انھوں نے کہا کہ ملک کے اندر ناانصافیاں گمبیر مسائل کو صرف پیپلز پارٹی حل کرسکتی ہے