|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2022

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر محمد عارف نے کہا ہے کہ کیسکو اپنے صارفین کے فوری ریلیف کویقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کررہی ہے۔اس سلسلے میںصنعتی صارفین کے لیئے ون ونڈو آپریشن کے زریعے نئے پروگرام متعارف کئیے جا رہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صنعتی صارفین کیلئے ون ونڈو آپریشن پروگرام کے افتتاحی تقریب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے کہا ہے کہ کیسکو اپنے تمام صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور صنعتی صارفین کو مزید سہولت اور آسانی فراہم کرنے کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا کر دیا گیا ہے

تاکہ صنعتی صارفین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام سہولیات میسر ہو سکیں علاوہ ازیں گوادر انڈسٹریل زون کے لیئے بھی اس قسم کی ون ونڈو پروگرام قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی ریکوری میں صنعتی صارفین کا ایک بڑا حصہ ہے اور صنعتی صارفین مقررہ وقت پر اپنے بلز کی ادائیگی کرتے ہیںجس سے کیسکو کی ریکوری پوزیشن کافی بہتر ہوتی ہے انجینئرمحمد عارف نے مزید کہا کہ تمام صارفین بلوں کی بروقت ادئیگی یقینی بنائیں تاکہ انہیں بجلی کی فراہمی کے اوقات کار کو مزید بڑھایاجاسکے۔قبل ازیں یاسر فہیم ( فنانس ڈائریکٹر) اور یوسف شاہ (کسٹمر سروسزڈائریکٹر) نے ون ونڈو آپریشن پروگرام سے متعلق بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی صارفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تین ڈیسک پر مشتمل و ن ونڈوآپریشن پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جوکہ24 گھنٹے تین شفٹوں میں کسٹمر سروسز ڈائریکٹر کی زیر نگرانی کام کرے گا ،انہو ں نے کہا ہے کہ صنعتی صارفین کو نئے کنکشن کے حصول ، بلنگ و ٹیرف ، بلوں کی درستگی ، بجلی کی بندش و فنی خرابی اورموبائل میٹر ریڈنگ کے ساتھ ساتھ انفرادی شکایات کاازلہ اور دیگر معلومات کی فراہمی کیلئے ون ونڈو پروگرام اہم کردار ادا کریگا انکا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین ون ونڈوپلیٹ فارم پر مزید سہولیات کی فراہمی اور حصول کے لئے کیسکو کے ان جدید اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر کیسکو کے ( فنانس ڈائیریکٹر )یاسر فہیم،( ڈائیریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن) عزیر علی حسنی،(چیف انجینئر ٹیکنیکل )عبدالکریم جمالی،( چیف انجینئر او اینڈ ایم) شفقت علی،(چیف انجینئر ڈویلپمنٹ)، ولی اچکزئی، (چیف انجینئر ٹی اینڈ جی) سمیع اللہ، (چیف انجینئر پلاننگ) نعیم کاکڑ، (چیف انجینئر اوپریشن ڈائریکٹر) شوکت جوگیزئی، ( چیف انجینئر کسٹمر سروسز ڈائریکٹر)،یوسف شاہ خان، ( پی ڈی کنسٹرکشن) کلیم اللہ جوگیزئی، نطام الدین کبزئی (ایکسین سول) عبدالباقی کاکڑ( صدر کوئٹہ چمبر آ ف سمال ٹریڈ اینڈ انڈسٹری)، حاجی علی شاہ علیزئی (صدر بلوچستان میرج حال ایسوسی ایشن ) کے علاوہ کیسکو کے دیگر معلقہ ٓفیسران بھی موجود تھےکیسکو اپنے صارفین کے فوری ریلیف کویقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کررہی ہے،محمد عارف