|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2022

گوادر: جی ٹی پر لنگر انداز، حفاظتی حصار اور سیکورٹی کے حوالے سے حساس سمندر والے علاقے میں سے ٹرالر کو بھگا کر لیجانا معمولی واقعہ نہیں گوادر جی ٹی گوادر پورٹ سے منسلک علاقہ ہے یہاں چوبیس گھنٹوں سیکورٹی الرٹ او ماہی گیروں کو سمندر میں شکار پر جانے کے لئے شناخت کرنی پڑتی ہے۔

اس حساس سیکورٹی والے علاقے سے زیر حراست ٹرالر کا خاموشی کے ساتھ فرار ہونا معنی خیز ہے۔ٹرالر کو بھگاکر لیجانا عام مجرمانہ غفلت نہیں بلکہ یہ بادی النظر میں ملی بھگت کا شاخسانہ ہے اور ساتھ ہی یہ پیغام ہے کہ ٹرالر مافیا کتنا طاقت ور ہیٹرالر کے فرار ہونے کا واقعہ نااہل صوبائی حکومت اور وزارت فشریز کی غیرقانونی ٹرالرنگ میں ملوث ہونے اور اس کی سرپرستی کا واضح اشارہ ہے۔

مکران کا ساحل گوادر پورٹ اور سی پیک کی وجہ سے سیکورٹی کا حساس زون بھی ہے، ٹرالر پر پَر نہیں لگے ہیں اور نہ ہی یہاں کوئی برمودا تکون یا ٹرائی اینگل موجود ہے کہ وہ اس میں سما گیا ہیسمندری سیکورٹی فورسز کے پاس ٹرالر سے کئی گنا زیادہ تیز رفتار بوٹس موجود ہیں فرار ہونے والے ٹرالر کو با آسانی دوبارہ پکڑنا ناممکن نہیں۔ٹرالر کے فرار کے واقعہ کا نزلہ یکطرفہ نہیں گِرنا چاہیئے بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل تفتیش کیا جائے۔