|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2022

پنجگور: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سکیرٹری پھلین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل کو سمجھنے اور دیرپا حل کی گنجائش موجود ہے بلوچستان کے مسائل بندوق اور طاقت سے کھبی حل نہیں ہوگا بلوچستان کے وسائل کا پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے آسلام اباد میں بیٹھے مائنڈ سیٹ کو اپنا رویہ تبدیل کرکے بلوچستان کو بھی ملک کے دیگراکائی کی طرح برابری حقوق دینا چاھیے موجودہ حلقہ بندیوں میں نیشنل کو شدید تحفظات ہے حلقہ بندیوں میں نظرثانی کرنا چاھیے نیشنل پارٹی عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

نیشنل پارٹی ہر قسم کی دھشت گردی کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ پھلین بلوچ نے نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام منعقدہ سنیئر باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں موجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث ہوئی اجلاس میں ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممتازقانون دان علاولدین ایڈوکیٹ امان کریم ایڈوکیٹ حاجی ایوب دھواری چیئرمین عبدالمالک صالح نظام بلوچ حاجی دلمراد بلوچ امیدعلی بلوچ اسرار محمد حسنی حاجی عںدالحمید بلوچ محب کریم ٹھیکدارشبیر احمد بلوچ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے

نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ اور پھلین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک اس وقت شدید معاشی سیاسی بحران کا شکار ہے سلیکٹیڈ نااہل حکومت نے ملک کو بے روزگاری مہنگائی بدامنی کی طرف دھکیل کر ملک کو دیوالیہ کی جانب گامزن کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل بلوچستان کا وسائل پر بلوچستان کے حق حاکیمت تسلیم کرنے سے ہے بلوچستان کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنے کا سلسلہ ترک کرکے بلوچستان کا انکا بنیادی حق دینے سے ہے بندوق اور طاقت کسی بھی مسلہ کا حل نہیں ہے اسلام اباد میں بیٹھے مائنڈ سیٹ کو اپنا ماضی کی پالیسی تبدیل کرکے ملک کے دیگر اکائیوں کی طرح بلوچستان کو بھی دیگر صوبوں کی طرح خیال رکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے جو ہر قسم کی دھشت گردی کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ حلقہ بندیوں میں نیشنل پارٹی کوشدید تحفظات ہیں نیشنل پارٹی عوام کے مفادات کے خلاف کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی ہے نیشنل پارٹی سیاسی مزاحمت کے زرئعے بلوچستان کے مفادات کی دفاع پر یقین رکھتی ہے نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے تاریخ ثابت کریگی کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت جو حقیقی معنوں میں عوام اور بلوچستان کی جنگ لڑی ہے۔