گوادر : قائد حق دو تحریک کا ایک اہم مطالبہ پورا ، مشیر فشریز کو ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ، قائد حق دو تحریک بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مشیر فشریز میر اکبر آسکانی کو وزارت سے برطرفی کا خیر مقدم کیا۔
قائد تحریک کا کہنا تھا کہ ہم شروع دن سے اس بات کا مطالبہ کررہے تھے کہ مشیر فشریز ٹرالرز مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ میں ملوث ہے تو اس کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ دیر آید درست آید امید کرتے ہیںکہ نئے مشیر/وزیر فشریز ٹرالرز مافیا کے خلاف سختی سے کارروائی کریں گے۔