سبی: میونسپل کمیٹی سبی شدید مالی بحران کا شکار ،فیول بھی میسر نہیں ،پیٹرول پمپ مالکان نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے بل کی عدم ادائیگی پر پیٹرول کی فراہمی بند کر دی ہے، مشینری روڈوں پر کام کرنے کے بجائے پہیوں پر ٹھہر گئے،جگہ بہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ،نالیوں کا گندا پانی سٹرکوں پر بہہ نے لگا ہے،دوکانداروں نے بھی میونسپل کمیٹی سبی سرکاری کھاتے بھی بند کردئیے ہیں ،بجٹ نہ ہونے کے باعث میونسپل کمیٹی کے ملازمین تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے بھی محروم ہیں ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بجٹ ریلیز نہیں کیا گیا ہے
جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی غلام عباس بوہڑ کا موقف ،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سبی کو گذشتہ نو ماہ سے بجٹ ریلیز نہ ملنے کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے بجٹ نہ ہونے کے باعث میونسپل کمیٹی سبی کے مسائل نے سنگین صورت حال اختیار کر لیا ہے فنڈز نہ ہونے کے باعث پیٹرول پمپ مالکان نے بھی کھاتے بند کر رہے ہیں پیٹرول پمپ مالکان نے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث پیٹرول کی فراہمی بند کر دی ہے جس کی وجہ سے مشینری روڈوں پر کام کرنے کے بجائے میونسپل کمیٹی کے سامنے پہیوں پر کھڑے ہوگئے ہیں اور میونسپل کمیٹی کا پورا نظام جام ہو چکا ہے پیٹرول نہ ہونے کی وجہ سے کچرا اٹھانے والے گاریاں کام نہ کرنے کی وجہ سے شہر گندگی میں تبدیل ہو چکا ہے جگہ بہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے کچرے کے ان ڈھیروں سے بدبو پھیلانے لگا ہے
جس کی وجہ سے قریبی علاقے کے رہاشیوں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھلنیے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث نکاسی آب کا نظام درہم برہم کا شکار ہو گیا ہے اور مختلف جہگوں سے نالیوں کا پانی ابلنے لگا ہے اور نالیاں بند ہونے کے باعث نالیوں کا پانی سٹرکوں پر بہنے لگا ہے جس کی وجہ سے راہ گیروں اور علاقہ مکینوں کو گذرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے میونسپل کمیٹی سبی کے پاس فنڈز نہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈکو بھی کھڑا کردیا گیا ہے کہیں آگ لگنے اور ایمر جنسی کی صورت میں پہنچنے سے قاصر ہے فنڈز نہ ہونے کے باعث مختلف د وکانداروں نے بھی میونسپل کمیٹی سبی کے سرکاری کھاتے بند کر دیئے ہیں
جس کی وجہ سے سامان خریدنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے بجٹ نہ ہونے کے باعث میونسپل کمیٹی کے ملازمین کواس مہنگائی کے دور میں گذشتہ تین ماہ سے تنخواہوں اور پنشن اور گریجوٹ نہ ملنے کے باعث صفائی کا کام چھوڑ کر ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں اور ملازمین تنخواہوں کے حصول کے لئے سراپا احتجاج ہیں اس سلسلے میںرابطہ کرنے پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی غلام عباس بوہڑ نے میڈیا کو موقف دیتے ہوئے بتایا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گذشتہ نو ماہ سے کینٹی جنسی بجٹ ریلیز نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور میونسپل کمیٹی کا پورا نظام اللہ کے سہارے چل رہا ہے