تربت: استحصالی، سامراجی اور آمرانہ ذہنیت کے حکمران روز اول سے مادری زبانوں کے خلاف سازشیں کررے ھیں۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کے صدر میر رحمت صالح بلوچ نے تربت میں، مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مادری زبانوں کے عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد مادری زبانوں کی اھمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ بدقسمتی سے روز اول سے مادری زبانوں کو وہ مقام حاصل نہ ھے جن کا حقیقی معنوں میں حق رکھتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن، ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ، محمد جان دشتی، نثار احمد بزنجو، نے غیر فطری نظام اور نظریہ کو پروان چھڑانے کی غیر منطقی اور مصنوعی طرز عمل سے نہ صرف قوموں کے احساس محرومیوں میں اضافہ ھوا بلکہ ملکی تاریخ میں کے تلخ سانحات اور واقعات انہی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ھیں۔
انہوں کہا کہ اب بھی وقت ھے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے اور قوموں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیے۔ اجلاس میں سیمینار کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے رکن، ریجنل سیکرٹری برائے مکران واجہ ابولحسن بلوچ، ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ، مرکزی کمیٹی کے اراکین واجہ محمد جان دشتی، نثار احمد بزنجو، ورکنگ کمیٹی کے رکن فدا جان بلیدی، ضلعی جنرل سیکریٹری فضل کریم، طارق بابل، محمد اقبال، حاجی رحیم بخش چیف، احسان درازئی، نوید احمد جان، حفیظ علی بخش، کامریڈ کریم بخش اور حیدر بلوچ سمیت دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں سیمینار کو کامیاب بنانے اور تمام مکاتب فکر کو دعوت دینے سمیت دیگر امور پر حکمت عملی ترتیب دی گئی۔