|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2022

دالبندین: ڈگری کالج دالبندین کے پرنسپل کو ہٹانے کے خلاف طلباء سراپا احتجاج۔تیسرے روز بھی آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بوائز ڈگری کالج دالبندین کے پرنسپل عبدالقیوم کو ہٹانے کے خلاف مذکورہ کالج کے طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سورگل کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کر دی طلباء نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عبدالقیوم کو دوبارہ کالج کا پرنسپل بنانے کا مطالبہ کردیا طلباء کا کہنا تھا۔

کہ عبدالقیوم نے بحثیت پرنسپل گذشتہ 15 سالوں میں کالج میں بہترین خدمات سرانجام دی ہیں علاقے میں تعلیمی معیار کی بلندی کے لئے ان کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہے بالخصوص کالج میں تعلیمی ماحول کا قیام عبدالقیوم کی کاوشوں کا ثمر ہے حکمران تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے پہلے جاری تعلیمی تسلسل کو برپا کرنے کے درپے ہیں جو کہ سینکڑوں طلباء کے ساتھ ایک کلہواڑ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عبدالقیوم کو کالج میں بطور پرنسپل مذید کام کرنے دیا جائے بصورت دیگر طلباء کا احتجاج جاری رہے گا۔تاہم اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان خلجی اور ایس ایچ او دالبندین عبدالستار سمالانی نے طلباء سے کامیاب مذاکرات کئے جس پر طلباء پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوگئی۔