|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2022

دالبندین : پیپلزپارٹی ملک گیر سیاسی جماعت ہے موجودہحکمرانوں نے عوام کو دھوکہ دیا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی کوآرڈینیٹر سابقہ وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے نوتیزئی ہاوس دالبندین میں سابقہ صوبائی وزیر آلحاج میر علی محمد نوتیزئی سے ملاقات کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کہی

اس موقع پر نوابزادہ میر شہریار خان نوشیراونی چاغی کے ضلعی صدر ملک رحمت اللہ نوتیزئی خاران کے صدر میر شیر باز ساسولی۔حاجی عبدالروف نوتیزئی۔میر شاہ نواز رئیسانی۔محمد اعظم ریکی۔ملک خلیل احمد محمد حسنی۔سید غفار شاہ۔حاجی غلام جان حسن زئی ۔ حاجی عبدالحی یوسفزئی۔حاجی عبدالوحید کشانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے عوام کی حقیقی و نمائیندہ جماعت ہے پیپلز پارٹی صوبے میں روز بروز فعال ہورہی ہے کیونکہ عوام موجودہ حکمرانوں سے سخت نالاں ہیں جنھوں نے ملک کے عوام کو دھوکہ دیا

روزگار دینے کے دعوے مہنگائی کنٹرول کرنے کے تمام نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے عوام کو ہر گز مایوس نہیں کرے گی آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا کیونکہ کی پارٹی قیادت عوام دوست رہنماء کرر ہے ہیں۔ اس لئے عوام کو چائیے کہ پیپلز پارٹی کے قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں۔