|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2022

تربت:  بلوچستان بار کونسل نے پاکستان الیکٹرنک جرائم ترمیمی ایکٹ کو مسترد کردیا۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ اور دیگر عہدہ داران نے وفاقی حکومت کی طرف سے حال ہی میں صدارتی آرڈینینس کے ذریعے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ایکٹ2016 میں حکومتی اقدام کو مسترد کردیا ہے، ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایکٹ اظہار آزادی کی بنیادی قانون سے متصادم ہے۔