|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2022

کوئٹہ: اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دو مارچ بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے مرکزی تقریب شال میں ہوگا۔ بی ایس او شال زون، بی این پی کوئٹہ کی جانب سے مشترکہ طور پر یوم بلوچ ثقافت کی دن منائی جائے گی جبکہ باقی زونوں میں تقریبات و ثقافتی دن کے حوالے سے اسٹڈی سرکلز و دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ثقافت اقوام کی پہچان ہے جس کو زندہ رکھنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ بلوچ قوم ہزاروں سال قدیم تہذیب و ثقافت کا وارث ہے۔ اپنی شناخت اور قومی پہچان کو زندہ رکھنے کیلئے ہمارے اکابرین نے بے شمار قربانیاں دے کر تمام تر استحصالی قوتوں کوناکام کرکے بلوچ قومی اصولوں کو زندہ رکھا اور آج کے نسل پر بھی زمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی زبان و ثقافت کی تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔ترجمان بی ایس او نے کہا ہے کہ بلوچ قوم مختلف مشکلات و مسائب کا شکار ہیں۔ استحصالی قوتوں نے بلوچ قوم کو کمزور کرنے کیلئے اسے مختلف حصوں میں تقسیم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود بلوچ قوم کی راجی پجار اور ثقافت کو ختم نہیں کیا جاسکا ہے اور نہ ہی بلوچ اپنی ثقافت پر کوئی آنچ برداشت کرسکتا ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہاہے کہ سرکاری سرپرستی میں بلوچی زبان اور ثقافت کی ترویج کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کا واحد مقصد بلوچستان میں قوم پرست سوچ و بلوچ سرزمین میں بربا مظالم کو کسی طرح ڈھانپا جاسکے لیکن بلوچ نوجوانوں نے قومی جزبہ کے تحت ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا ہے۔ حکمران و استحصالی قوتیں بڑے شاترانہ انداز بلوچ قومی اقتدار کی بربادی کو ترقی و خوشحالی سے تشبیح دیکر عوام کو دھوکہ دینے کے درپے ہیں لیکن بلوچستان کی باشعور عوام کسی صورت ایسے قوم دشمن ہتھکنڈوں کے جھانسے نہیں آئیگی اور اپنی، ثقافت و قومی اقتدار کے تحفظ کی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔