|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2022

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ قومی کانفرنس بعنوان “قومی یکجہتی اور نوجوانوں کی شمولیت و کردار”جامعہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔

جس کے مہمان خصوصی ادارہ تحقیقات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاالحق جبکہ مہمان خاص جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان تھے۔ جس میں ڈین، اساتذہ، طلباء وطالبات سمیت مختلف مکتب فکر کے نمائندگان نے شرکت کی۔جامعہ کے وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک و معاشرے کی ترقی نوجوانوں سے وابسطہ ہوتا ہے۔

ہمارے ملک کی آبادی ساٹھ فیصد سے زائد نوجوان پر مشتمل ہے۔ جو کہ ایک خوش آئند امر ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو بہتر سمت کی جانب راغب کرنے سمیت قومی یکجہتی، کردار سازی اور مستقبل کے منصوبوں میں شمولیت کے لئے انکی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔ اور اس بابت جامعہ بلوچستان صوبہ میں علم کے فروغ اور بہتر انسانی وسائل کی پیداوار کے اضافہ و فراوانی میں کوشاں ہے۔

کانفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر ضیاالحق نے قومی یکجہتی اور نوجوانوں کی شمولیت کو ناگزیر کرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی سطح پر قومی یکجہتی اور نوجوانوں کی شمولیت کو پروان چڑھایا جائے۔ اور جدید تحقیق، معیاری تعلیم کو فروغ ہی ترقی کی ضامن ہے۔

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور ہمارا دین ہمیں علم و تحقیق کے حصول کے لئے راغب کرتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے اس ملک کی صورت میں ہمیں یہ موقع عنایت کیاہے۔

کانفرنس سے جاوید سرور، ڈاکٹر فائزہ میر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے موضوع کو اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے جامعہ بلوچستان کے کاوشوں کو سراہا۔آخر میں جامعہ کے وائس چانسلر نے شرکاء میں شیلڈ تقسیم کئے اور انکا شکریہ ادا کیا۔