ڈھاڈر: بین الصوبائی گروہ کے چار کارندے لیویز فورس کچھی کی بروقت کاروائی میں گرفتار، چاروں ملزمان کا تعلق سندھ کے علاقے جیکب آباد سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی کی قیادت میں لیویز فورس بالاناڑی نے گزشتہ روز حاجی شہر کے قریب بین الصوبائی چوروں کے گروپ کے چار کارندے جن کے نام علی گل ولد محمد بخش لاشاری، امجد علی ولد گلشن قوم کوریجو،ریاض ولد سوڈال کوریجو،سلطان احمد ولد محمد عثمان کوریجو ساکنان جیکب آباد سندھ بھینس چوری کرکے لے جارہے تھے کوبروقت خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران حراست میں لیکر حوالات میں بند کر دیا گرفتار ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔
دریں اثناء کامیاب کاروائی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی نے ڈھاڈر پریس کلب بولان کے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایا جارہا ہے۔
قیام امن پر کسی سے کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے بالاناڑی ڈھاڈر نواحی علاقوں میں جرایم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے عوام کی جان مال کو ہر صورت تحفظ فراہم کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی کچھی کے امن امان کی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔