|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2022

مستونگ: پولیو ویکسین کا ایک قطرہ بچے کی صحت مندانہ زندگی کی ضمانت ہے۔والدین اپنے بچو ں کو معذوری سے نجات کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں انسداد پولیومہم کی کامیابی کے لیے ملازمین محض اپنی ڈیوٹی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ سید ندیم شاہ بخاری کی زیر صدارت مستونگ میں جاری پولیو مہم کے دوسرے روز ایوننگ اجلاس ڈسٹرکٹ کانفرنس ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم اکبر رئیسانی این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی، آئی او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر سید افتخار شاہ مشوانی، ڈی ایس وی عبدالسلام زہری، ایکسٹرنل مانیٹر ڈاکٹر نور بی بی،

فوکل پرسن آغا سید رحمت شاہ یو سی پی او اشرف علیزئی یو سی ایم اوز، ڈاکٹر نسیمہ علی، حاجی رحمت اللہ دہوار، ملک عبیداللہ خواجہ خیل، ڈاکٹر آفتاب مینگل، عبدالمالک لہڑی حاجی افتخار احمد آبیزئی، ظفر بلوچ، سیف اللہ زہری، مسعود احمد شاہوانی سمیت ٹی ٹی ایس پی طاہر بخاری، اعجاز سارنگزئی، نوید بنگلزئی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تمام یو سی ایم اوز نے اپنے ٹیموں کے دوسرے روز کی کارکردگی اور فیلڈ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کمیونٹی کی جانب سے عدم تعاون کے باعث کئی بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں جس سے ٹیموں اور ایریا سپروائزرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ نے کہا کہ انکاری گھرانوں کو ہر صورت قائل کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں کوشش کی جائے کہ ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ مستونگ پولیو وائرس کی وجہ سے ہائی رسک اضلاع میں شامل ہے اس لئے عوام محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اس وائرس سے مستونگ کو مکمل طور پاک کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ان کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلوائیں۔